پنجاب میں آکسیجن کی تیاری اور فروخت کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ

لاہور(آئی این پی ) پنجاب میں آکسیجن کی تیاری اور فروخت کے حوالے سے ایمرجنسی نافذ کردی گئی، آکسیجن تیارکرنے والے ادارے تاحکم ثانی 100 فیصد آکسیجن صحت کے شعبے کو فروخت کریں گے جب کہ صحت کے شعبے کو پہلے ہی 25 سے 30 فیصد زیادہ آکسیجن سپلائی کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے میں اسٹیل، گلاس اور بحری جہاز توڑنے والی انڈسٹری کو آکسیجن سپلائی بند کرنے کا حکم دیا گیاہے اور صرف فارماسوٹیکل انڈسٹری کو آکسیجن کی سپلائی ملتی رہے گی جب کہ پنجاب میں نجی کمرشل سیکٹر کو تاحکم ثانی آکسیجن کی سپلائی نہیں ملے گی۔ اسپتالوں کو معمول کے آپریشن اور الیکٹریکل سرجری کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہیکہ پاکستان میں آکسیجن تیار کرنے والے اداروں کی کل تعداد 6 ہے اور ان اداروں میں روزانہ 740 ٹن آکسیجن تیار ہوتی ہے جب کہ پنجاب میں آکسیجن تیار کرنے والے اداروں کی تعداد 4 ہے اور صوبے میں روزانہ 525 ٹن آکسیجن تیار ہوتی ہے۔ آکسیجن مینوفیکچررز کا کہنا ہے کہ حکومت بلاتعطل بجلی فراہم کرے تاکہ آکسیجن کی پیداوارنہ رک سکے جب کہ 50 سے 70 روپے فی کیوبک میٹر آکسیجن فروخت کررہے ہیں، آکسیجن تیارکرنے والی صنعت کو سیلز ٹیکس وغیرہ میں رعایت دی جائے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
بلاول بھٹو کا آزاد کشمیر انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی دھاندلی کا الزام
وزیراعظم آزاد کشمیر کا صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر پر حملے کا نوٹس
لطیف اکبر پر حملے اور پی پی کارکن کی شہادت کی اطلاع ہے: قمر زمان کائرہ
آزاد کشمیر میں الٹرا فارم 47 والا انتخاب نظر آرہا ہے: ندیم افضل چن
ایران میں تبدیلی سے مراد نظام کا خاتمہ نہیں، رویوں میں تبدیلی ہے: مارکو روبیو
ایران کا پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ سے رابطہ، امریکا کو مزید حملوں سے خبردار کر دیا
صدر پزشکیان کا ایرانی قوم کو جنگ کے دوران ثابت قدم رہنے پر خراجِ تحسین





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر