کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران کے صدر مسعود پزشکیاں نے امریکی عوام کے نام کھلا خط جاری کر دیا جس میں انہوں نے مشرق وسطیٰ پر مسلط کی گئی جنگ سے متعلق ٹرمپ انتظامیہ کے اقدامات پر اہم سوالات اٹھائے ہیں۔جاری خط میں ایرانی صدر نے سوال اٹھایا کہ کیا واشنگٹن واقعی امریکا فرسٹ کی پالیسی پر عمل کر رہا ہے یا اسرائیل کا نمائندہ بن کر آخری امریکی فوجی تک جنگ لڑنے کو تیار ہے؟ ایران کو امریکی عوام سے کوئی دشمنی نہیں، امریکی عوام گھڑی ہوئی کہانیوں سے ہٹ کر حقیقت دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ ایران نے جدید تاریخ میں کبھی جارحیت، توسیع پسندی، یا تسلط کا راستہ اختیار نہیں کیا، ایران نے کبھی جنگ کا آغاز نہیں کیا البتہ ہمیشہ حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ایران کو خطرہ بنا کر پیش کرنا حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتا، یہ تصور طاقتور حلقوں کے سیاسی اور معاشی مفادات کا نتیجہ ہے۔مسعود پزشکیان نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں کوئی بھی ملک اپنی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے سے دستبردار نہیں ہوگا، ایران کا ردعمل متوازن اور جائز ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اس جنگ سے امریکی عوام کے کون سے مفادات حاصل ہو رہے ہیں؟ کیا ایران کی جانب سے کوئی حقیقی خطرہ موجود تھا؟ کیا معصوم بچوں کا قتل، کینسر کے علاج کی ادویات بنانے والے اداروں کی تباہی، یا کسی ملک کو پتھر کے دور میں واپس بھیجنے کے دعوے امریکہ کی عالمی ساکھ کو بہتر بناتے ہیں؟۔انہوں نے کہا ایران نے مذاکرات کیے، مذاکرات کے دوران حملے کا فیصلہ امریکی حکومت کا تھا، توانائی اور صنعتی تنصیبات پر حملے براہ راست ایرانی عوام کو نشانہ بناتے ہیں۔ایرانی صدر نے خط میں مزید لکھا کہ کیا یہ درست نہیں کہ اسرائیل ایران کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر کے فلسطینیوں کے خلاف اپنے اقدامات سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے؟ دنیا نازک موڑ پر کھڑی ہے، تصادم کا راستہ بے فائدہ ہے۔



  تازہ ترین   
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 34 کان کن جاں بحق
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
براڈ پیک پر لاپتا کوہ پیما ٹیم کے 4 افراد کی لاشیں مل گئیں، 6 ارکان کی تلاش جاری
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر