امریکی بحریہ کی ایرانی جہازوں پر انتباہی فائرنگ

واشنگٹن(شِنہوا)امریکی بحریہ کے گشت پر مامور ایک جہاز نے شمالی خلیج فارس کے بین الاقوامی پانیوں میں ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور بحریہ (آئی آر جی سی این) کے جہازوں کو خبردار کرنے کے لیے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور بحریہ کی تین مسلح تیز رفتار کشتیاں پیر کے روز تیزی کے ساتھ اور نامعلوم ارادے سے غیر ضروری طور پر امریکی بحریہ کے ساحلی گشت پر مامور جہاز یو ایس ایس فائر بولٹ اور یو ایس کوسٹ گارڈ کی گشت پر تعینات کشتی کے قریب پہنچ گئیں ،جس میں دونوں امریکی جہازوں کے قریب ترین 68 گز (62 میٹر) تک کی قریبی حد بھی شامل ہے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی عملے نے ریڈیو اور لاڈ سپیکر آلات کے ذریعے متعدد انتباہی پیغامات جاری کیے ، لیکن ایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور بحریہ کے جہازوں نے قریب آنے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں ۔اس کے بعد فائربولٹ کے عملے نے انتباہی گولیاں چلائیں اورایرانی اسلامی انقلابی گارڈ کور بحریہ کی کشتیاں امریکی جہازوں سے محفوظ فاصلے پر چلی گئیں ۔امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق تقریبا چار سال میں یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ امریکی بحریہ نے ایرانی بحری جہازوں پر فائرنگ کی ہو۔یہ واقعہ ایک ایسے موقع پر بھی سامنے آیا ہے جب ویانا میں ایران جوہری معاہدے کو بحال کرنے کے لئے امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ بات چیت جاری ہے جس کو باضابطہ طور پر مشترکہ جامع منصوبہ بندی(جے سی پی او اے)کے نام سے جانا جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
مشرق وسطیٰ تنازع پر ثالثی کیلئے آج اسلام آباد میں بڑی بیٹھک ہوگی
ایران نے آبنائے ہرمز سے 20 پاکستانی پرچم بردار جہازوں کو گزرنے کی اجازت دیدی: اسحاق ڈار
30 واں روز: ایران کا 500 امریکی فوجی ہلاک و زخمی، ایف 16 طیارہ گرانے کا دعویٰ
3500 اضافی امریکی میرین مشرق وسطیٰ پہنچ گئے: سینیٹ کام کی تصدیق
امریکہ سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ کے خلاف ’نو کنگز‘ تحریک کا آغاز، لاکھوں افراد سڑکوں پر
پاکستان سے تمام مسائل افہام وتفہیم کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں: افغان وزیر خارجہ
ایران کے راستے برآمدات: بینک گارنٹی اور کریڈٹ لیٹر کی شرط عارضی معطل
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف لیول معاہدہ طے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر