نائیجیریا میں داعش سے منسلک گروہ کے جنگجوؤں کا فوجی اڈے پر حملہ

ابوجہ(نیشنل ٹائمز) نائیجیریا میں داعش سے منسلک گروہ کے جنگجوؤں نے فوجی اڈے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 33 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی نائیجیریا میں ایک فوجی اڈے پر مسلح جنگجوؤں نے حملہ کردیا، دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ دو گھنٹے تک جاری رہا یہاں تک کہ بری فوج کی مدد کے لیے فضائیہ کو طلب کیا گیا۔فوجی لباس زیب تن کیئے حملہ آور 16 بندوق والے عسکری ٹرکوں اور 6 بارودی سرنگوں سے بچنے والی فوجی گاڑیوں کے ذریعے پہنچے تھے۔ نائیجیریا کی فضائیہ نے بمباری کرکے حملہ آوروں کو پسپا ہونے پر مجبور کردیا تاہم اس دوران 33 فوجی اہلکار حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق داعش کی مقامی تنظیم سے ہے۔ حملہ آوروں نے فوجی اڈے سے پہلے راستے میں آنے والے ایک پولیس ہیڈکوارٹر کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔واضح رہے کہ ابھی ایک ماہ قبل ہی شمال مشرقی نائیجیریا میں شدت پسندوں کے 4 مختلف حملوں میں 30 کے قریب فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ یہ کارروائیاں زیادہ تر بوکو حرام سے علیحدگی اختیار کرکے داعش میں شامل ہونے والے گروپ نے کی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر