کورونا کے طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، نریندر مودی نے تسلیم کر لیا

نئی دہلی(نیشنل ٹائمز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے بالآخر ملک میں کورونا کی ہلاکت خیز لہر کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے طوفان نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے قوم سےخطاب میں کہا کہ کورونا کی لہر نے طوفان کی صورت اختیار کرلی ہے جس نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ لاکھوں افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں ہلاک ہوچکے ہیں۔وزیراعظم مودی نے شہریوں سے جلد از جلد ویکسین لگوانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ویکسین لگانے اور ایس اوپیز کی سختی سے پابندی کرکے ہی ہم اس وبا پر قابو پا سکتے ہیں اور یہ سب اتحاد اور اتفاق کے بغیر ممکن نہیں۔یہ خبر پڑھیں : بھارت ؛ کورونا سے علی گڑھ یونیورسٹی کے 10 پروفیسرز جان کی بازی ہار گئےبھارت میں کورونا کی اس ہلاکت خیز لہر کو کورونا سونامی سے تعبیر کیا جا رہا ہے اور اسیے وقت میں مودی کی منظر عام سے غائب ہونے اور ناقص کارکردگی پر کڑی تنقید کی جارہی ہے جس کے بعد وزیراعظم مودی ریڈیو پیغام ریکارڈ کرانے پر مجبور ہوئے ہیں۔بھارت میں مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور آکسیجن گیس کی قلت سے طبی نظام مفلوج ہوکر رہ گیا ہے جس کے بعد برطانیہ نے 600 سے زائد وینٹی لیٹرز، آکسیجن کنسنٹریٹرز اور دیگر طبی آلات روانہ کیئے ہیں جب کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور نے آکسیجن سلنڈرز فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ بھارت میں کورونا کی نئی لہر میں یومیہ 3 لاکھ 60 ہزار سے زائد افراد وائرس کا شکار ہو رہے ہیں جب کہ 3 ہزار کے لگ بھگ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اسپتالوں کے باہر مریضوں اور شمشان گھاٹ میں آخری رسومات کے لیے لواحقین کی قطاریں لگ گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر