کورونا وائرس، دنیا میں 14 کروڑ 77 لاکھ سے زائد افراد متاثر، 31 لاکھ 22 ہزار 635 افراد ہلاک

واشنگٹن/نئی دہلی / پیرس /لندن (نیشنل ٹائمز) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ 77 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 31 لاکھ 22 ہزار 635 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ 53 لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 93 لاکھ سے زائد ہے۔ امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 86 ہزار 152 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 28 لاکھ 24 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 73 لاکھ 6 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 95 ہزار 116 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 43 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 90 ہزار 925 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 54 لاکھ 98 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ 2 ہزار 858 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ روس میں 47 لاکھ 62 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار 232 ہے۔ برطانیہ میں 44 لاکھ 4 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 428 اموات ہوچکی ہیں۔ اٹلی میں 39 لاکھ 62 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 19 ہزار 238 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 46 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 38 ہزار 358 اموات ہوئی ہیں۔ کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔ اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ 24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر