بلا عنوان۔ عابد حسین قریشی

دنیا کی جتنی اچھی باتیں ہیں وہ سوشل میڈیا پر ہو چکی ہیں ۔صبح سے رات گئے تک بہترین posts جن میں اعلی اخلاقی اقدار کا درس، قربانی اور نیکی کی سنی سنائی کہانیاں اور دلوں کو موہ لینے والے ناقابلِ یقین واقعات ، غرض یہ سلسلہ ہر دم رواں دواں ہے ۔میرے خیال میں اب وقت آگیا ہے کہ ان خوبصورت اور دلکش باتوں اور کہانیوں پر عمل بھی کیا جائے اور اب اگر یہ بات share کی جاے کہ آج کتنے غریبوں اور ناداروں کو کھانا کھلایا گیا۔

 

کسی مستحقِ اور غریب مریض کی تیمار داری کی گئی اؤر کسی کو دوایء خرید کر دی۔کسی غریب ہمسایہ کے گھر کھانے کی کوی چیز یا پھل وغیرہ پہنچایا ، کسی نادار اور مستحق طالب علم کی فیس ادا کی یا اسے کتابیں خرید کر دیں۔رفاع عامہ کے کسی کام میں کوئی حصہ ڈالا۔کسی بیوہ اور بیتیم کی حقرسی کی اور انکے آنسو پونچھے۔کسی دل شکستہ دکھی کی دستگیری کی۔شادی بیاہ پر دیے جانے والے لفافے کسی بیمار کی تیمار داری کے موقع پر بھی دیے جائیں

 

اور کچھ نہں تو اپنے گھر میں کام کرنے والے ملازم کو وہی گرم کھانا کھلایا جو آپکے بچے کھاتے ہیں ۔اسی طرح ہی ہم اپنے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے اسوہ حسنہ پر چلیں اور اس معاشرہ کو بہتر بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کر یں۔حالات کا ہر وقت رونا رونے سے بہت بہتر ہے کہ انہں درست کرنے میں اپنا کوئی کردار ادا کر جاہیں۔یہ معاشرہ ہم نے ہی ٹھیک کر نا ہے ۔

بقول فراز
شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا۔۔
اپنے حصہ کی کوئی شمع جلاتے جاتے۔۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر