سعودی حکومت نے پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا اور فلپائن کے لیے سفری پابندی عائد کر دی

ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی حکومت نے پاکستان اور بھارت سمیت دیگر ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔عالمی وبا کورونا کے مریضوں میں اضافے کے باعث سعودی حکومت نے پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، سری لنکا اور فلپائن کے لیے سفری پابندی عائد کی ہیں۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یورپی ملکوں سے بھی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ سعودی شہریوں کو وطن واپسی کے لیے 72 گھنٹوں کی مہلت ہوگی اور اقامہ ہولڈرز بھی 72 گھنٹوں کے دوران واپس سعودی عرب جاسکتے ہیں تاہم کارگو پروازیں اور صحت کے شعبے سے وابستہ افراد پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔سعودی ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سفری پابندی کا فیصلہ کورونا وائرس کے کیسز میں پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر