5 جی سمارٹ فیکٹری پیشہ ورانہ صحت کی حفاظت کرتی ہے اور توانائی کی بچت کرتی ہے

مشرقی چین کے چھوان ژو شہر میں ایک بیت الخلاء فیکٹری نے 5جی نیٹ ورک اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے، اپنی کارکردگی میں انتہائی بہتری پیدا کی اور توانائی کے استعمال کو کم کیا ہے، جبکہ فیکٹری کے کارکنوں کے لئے صحت کے خطرات کو کم کرنے میں بھی مدد ملی ہے۔

*** ذیلی سرخیاں اور ساؤنڈ بائٹس:

اسٹینڈ اپ 1 (انگریزی): لیو ین گلون، نمائندہ شنہوا

“5جی نیٹ ورک فلموں کو تیز رفتار سے چلانے میں ہماری مدد کرتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اس سے فیکٹری کے کارکنوں کے لئے صحت کے خطرات کم ہوسکتے ہیں؟ آئیے فوجیان میں اس بیت الخلاء فیکٹری کو دیکھیں اور معلوم کریں کہ، ‘5 جی کا استعمال کرنے والی اسمارٹ فیکٹری’ کیسی دکھتی ہے؟”

ساؤنڈبائٹ 1 (چینی): وانگ زییانگ، جومو کے آئی ٹی بحالی منیجر

“بنیادی طور پر، اب پیداوار کے عمل کے تمام پہلو ذہین ہیں۔ مثلاً، ہمارے پاس پالش چڑھانے والے روبوٹس، خود کار ہدایت شدہ گاڑیاں، سامان اکٹھا کرنے کا ایک ذہین نظام، اور ایک بصری معائنہ کا نظام موجود ہے۔”

ذہین پیداواری عمل سے سیرامک بیت الخلاء تنصیبات نسب کرنے کی کچھ دیرینہ پریشانیوں کو حل کیا ہے – مثال کے طور پر، ہاتھ سے پالش اور پیشہ ورانہ صحت کے مسائل۔

ساؤنڈبائٹ 2 (چینی): وانگ زییانگ، جومو کے آئی ٹی بحالی منیجر

“یہ ہمارا 5جی معاون پالش چڑھانے والا روبوٹ ہے۔ اب ہم نے اس مرحلے کے لئے انسانوں کی جگہ روبوٹ کو دے دی ہے۔ روبوٹ مصنوعات کو یکساں طور پر پالش کر دیتے ہیں اور ملازمین کی صحت کی خرابی کے امکانات کو کم کرتے ہیں۔”

روبوٹ جیسی ذہین پیداوار کے ٹھوس پہلوؤں کے علاوہ، پوشیدہ مصنوعی ذہانت بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ اس سمارٹ فیکٹری میں، مصنوعی ذہانت کا استعمال خود کار طریقے سے معیار کے معائنے کے لئے کیا جاتا ہے۔

ساؤنڈبائٹ 3 (چینی): وانگ زییانگ، جومو کے آئی ٹی بحالی منیجر

“معیار برقرار رکھنے کے لیے یہ ہمارا بصری معائنہ کا نظام ہے۔ 5 جی نیٹ ورک سے اولین طور پر منسلک ہونے کی وجہ سے یہ نظام خاص ہے، اس میں 5 جی ایج کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کا بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ ہمارے لئے فائدہ یہ ہے کہ یہ نظام معیار کے معائنے میں انسان سے 10 گنا تیز ہے۔ ”

سیرامک بیت الخلاء تنصیبات کی تیاری میں بہت توانائی استعمال ہوتی ہے اور آلودگی کا کام ہوتا تھا۔ لیکن اسمارٹ فیکٹریوں میں، یہ صاف اور موثر ہوتا جارہا ہے۔

ساؤنڈبائٹ 4 (چینی): وانگ زییانگ، جومو کے آئی ٹی بحالی منیجر

“روایتی فیکٹریوں کے مقابلے میں، ہماری مجموعی پیداواری صلاحیت تقریباً 50 فیصد زیادہ ہے، اور توانائی کی کھپت میں تقریباً 7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔”

چین کے 14ویں پانچ سالہ منصوبے (2021-2025) کے مطابق، چین آئندہ 5 سے 15 سالوں میں ڈیجیٹلائزیشن میں تیزی لائے گا۔ 5 جی، مصنوعی ذہانت، کلاؤڈ کمپیوٹنگ اور بِگ ڈیٹا جیسی نئی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے چلنے والی اسمارٹ فیکٹریاں، چین کی پیداواری صنعت کے لئے اگلے انقلاب اور اعلیٰ معیار کی معاشی نمو کو فروغ دینے کے لئے ایک اہم مقام بن رہی ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ
پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے، اے ایس دلت
اسرائیل کا حماس کے عسکری رہنما عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ
وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم
ایران امارات اختلافات، برکس اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر