سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی ضمانت کے فیصلے کے خلاف نیب اپیل پر سماعت غیر معینہ مدت تک کیلئے ملتوی کر دی گئی۔جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ غیر معمولی نوعیت کا ہے ، ہائیکورٹ نے کہا کہ ملزم کو گرفتاری سے دس روز قبل بتایا جائے ۔امیر مقام کے وکیل نے کہاکہ ہائیکورٹ نے عدالت عظمی کا 2018 کا فیصلہ مد نظر رکھ کر یہ آبزرویشن دی، عدالت نے ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل بھی کر رکھا ہے ۔جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ اس نوعیت کے معاملے پر 2019 میں فیصلہ دے چکی ہے ، آپ ایسا کریں کہ 2018 کا عدالتی فیصلہ ریکارڈ پر لائیں ، ہائیکورٹ کے فیصلے کی قانونی حیثیت کا پھر جائزہ لیں گے ۔نیب کی جانب سے کوئی وکیل عدالت پیش نہ ہوا، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔



  تازہ ترین   
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم
کالعدم بی ایل اے کی کم عمر بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش ناکام
فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر