مظفرآباد(نیشنل ٹائمز)نو منتخب وزیر اعظم افتخار گیلانی صدر ن لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کے گھر پہنچ گئے۔
ن لیگ کے صدر شاہ غلام قادر افتخار گیلانی کی بطور وزیر اعظم نامزدگی پر ناخوش تھے، شاہ غلام قادر نے وزیر اعظم افتخار گیلانی کو ووٹ نہیں دیا تھا۔
شاہ غلام قادر نے وزیر اعظم افتخار گیلانی کو منتخب کرنے کے لیے بلائے گئے اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کیا تھا۔



