فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ کیا اور پیداواری صلاحیتوں اور برآمدی امکانات کا جائزہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو پی او ایف کے آپریشنز اور پیداواری سرگرمیوں پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے مقامی طور پر تیار کردہ اسلحے اور گولہ بارود کے ٹیسٹ اور ٹرائلز کا مشاہدہ کیا۔

پی او ایف ملکی دفاع کے لیے مختلف اقسام کے فوجی سازوسامان کی مقامی تیاری میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، پی او ایف میں مقامی سطح پر اسلحہ اور گولہ بارود کی تیاری کے ذریعے دفاعی خود انحصاری کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ڈی آئی پی آر اے آرڈیننس کے نفاذ کے بعد پی او ایف کی کارپوریٹائزیشن کے عمل پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، پی او ایف میں انڈیجنائزیشن اور اپ گریڈیشن کے لیے دو نئے صنعتی پلانٹس کی تنصیب جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پی او ایف کے دو نئے صنعتی پلانٹس رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع کرنے کا امکان ہے، دورے کے دوران دفاعی پیداوار میں خود انحصاری، مقامی تیاری اور تکنیکی جدت کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم
کالعدم بی ایل اے کی کم عمر بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش ناکام
فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر