لاہور (نیشنل ٹائمز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے ملاقات کی، ملاقات میں راجہ ریاض ، اجمل چیمہ اور خیال احمد سمیت دیگر شامل تھے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں نے گورنر پنجاب کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ گورنر پنجاب نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ آپ لوگوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا ، آپ کی وزیر اعظم سے جلد ملاقات یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کروں گا۔
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور سے جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کی ملاقات، تحفظات سےآگاہ کر دیا



