مشہد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مشہد میں پاکستانی قونصل خانے کا دورہ۔ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی اور مشہد میں قونصل جنرل عارف خان بھٹانی نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا۔بچوں نے وزیر خارجہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔پاکستان نژاد ایرانی مصنف رضا کمیلی نے وزیر خارجہ کو پاکستانی کلچر پر تحریر کردہ اپنی کتاب پیش کی ۔وزیر خارجہ نے قونصل خانے میں موجود حضرت علامہ اقبال رح کے مجسمے کو سراہا۔ ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے وزیر خارجہ کو قونصل خانے کے مختلف حصوں کا معائنہ کروایا۔ وزیر خارجہ نے قونصل خانے کے اندر بنائے گئے میوزیم، پاکستان کلچر ہال اور زیارت ریزیڈینسی کا دورہ کیا اور پاکستانی تاریخ اور تہذیب کو اجاگر کرنے کیلئے خصوصی کاوشیں بروئے کار لانے پر وزارتِ خارجہ کے افسران یاور عباس اور عرفان محمود بخاری کے اقدام کو سراہا۔ وزیر خارجہ نے وزارت خارجہ کے دونوں افسران کو بذریعہ فون شاباش دی۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا مشہد میں پاکستانی قونصل خانے کا دورہ



