مشہد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مشہد میں آستان_قدس رضوی کے متولّی، حجتہ الاسلام و المسلمین احمد مروی سے ملاقات۔ایران میں تعینات پاکستانی سفیر “رحیم حیات قریشی” اور مشہد میں پاکستانی قونصل جنرل بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ اس ملاقات میں موجود تھے۔ دوران ملاقات تحفظ _حرمت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم ،اتحاد بین المسلمین سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا گیا۔متولی ء آستان_قدس رضوی، حجتہ السلام جناب احمد مروی نے وزیر خارجہ کو مشہد مقدس میں خوش آمدید کہا۔اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھ اکہ پاکستان، ایک نظریاتی ملک ہے- حرمت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تحفظ ہمارے ایمان کا مرکز و محور ہے۔اس کڑے وقت میں مسلم امہ کی نظریں علماء کی طرف دیکھ رہی ہیں ۔مسلم امہ کے علماء کو، بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے رحجان کی حوصلہ شکنی اور حرمت رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ مجھے خوشی ہے کہ ایرانی قیادت نے ناموس رسالت مآب صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے تحفظ کیلئے، عالمی سطح پر، ہمارے ساتھ مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خارجہ وزیرخارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی موقف کی مسلسل حمایت پر ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ میں پاکستانی زائرین کو فراہم کی جانیوالی خصوصی سہولیات پر، ایرانی حکومت اور قیادت کا شکرگزار ہوں۔ وزیر خارجہ نے حجتہ السلام جناب احمد مروی کو حکومت پاکستان کی وضع کردہ” زائرین پالیسی “کے خدو خال سے آگاہ کیا۔پاکستان سے ہر سال ھزاروں کی تعداد میں زائرین،آئمہ کرام کی مقدس زیارات کے لیے آتے ہیں ۔ ہماری حکومت نے پہلی مرتبہ زائرین کو درپیش تکالیف کے ازالے کیلئے ایک مربوط اور جامع پالیسی مرتب کی ہے ۔زائرین کی سفری سہولیات سے لیکر، ان کی رہائش اور صحت انشورنس کو بھی “زائرین پالیسی” کا حصہ بنایا گیا ہے ۔متولّی ء آسان _قدس رضوی حجتہ السلام احمد مروی نے زائرین کی سہولت کیلئے جامع پالیسی کے اجراء پر وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، زائرین کو سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پاکستان کے عملی اقدام کو سراہا۔
تازہ ترین
ایران کے جوابی حملے، امریکی اینٹی ڈرون اور ارلی وارننگ ریڈار سسٹم تباہ، لڑاکا طیاروں کا عملہ بھی نشانہ بن گیا


ملتی میڈیا
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر

