وطن واپس پہنچا، 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں ملک کے قرضے 1350ارب کم ہوگئے: اسحاق ڈار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز)سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ گزشتہ رات وطن واپس پہنچا ہوں اور ڈالر تقریباً دس روپے کم ہوا ہے۔سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا اور ان سے سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے حلف لیا۔اپوزیشن کے شور شرابے میں اسحاق ڈار نے سینیٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیابعد ازاں پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ہمارےمسائل میں شامل روپے کی قدر مصنوعی طورپرگرنا ہے، مہنگائی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے اور یوٹیلیٹی اسٹورزپربڑھتی قیمتیں بھی مسائل میں شامل ہیںانہوں نے کہا کہ گزشتہ رات پاکستان پہنچا، ڈالر میں 10 روپےکافرق پڑگیاہے، 24 گھنٹےسےبھی کم وقت میں پاکستان کےقرضے 1350ارب کم ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ 1999میں ڈالر کے فکس ریٹ کو مارکیٹ بیس کیا تھا، ہنڈی والے پاکستانی روپے کو یرغمال نہیں بنا سکتے، نہ ماضی میں پاکستانی روپے کو یرغمال بننے دیا نہ آئندہ بننے دیں گے۔اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ پچھلے بل میں مزید تبدیلی ہونی چاہیے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر