وزیر اعظم کی جانب سے بدھ کو طلب کیا گیا آڈیو لیکس پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منسوخ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا بدھ کو طلب کیا گیا اجلاس منسوخ کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ آڈیو لیکس کے لیے ابھی کوئی جے آئی ٹی نہیں بنی جب کہ قومی سلامتی کمیٹی کاکل ہونے والااجلاس بھی منسوخ کردیاگیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک دورے سے واپس آتے ہی آڈیو لیکس، ملکی سلامتی کی صورت حال اور دیگر امور پر غور کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کیا تھا، اس سلسلے میں جاری سرکاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اجلاس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت شریک ہوگی، اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، وزیر خزانہ سمیت اہم وزرا بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب وفاقی کابینہ کا اجلاس کل بدھ کو طلب کرلیا گیا ہے، جس میں اسحاق ڈار کی وزیر خزانہ کے طور پر شرکت کی توقع ہے،ذرائع کے مطابق وزیراعظم کابینہ کو دورہ امریکا سے متعلق اعتماد میں لیں گے جب کہ اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورت حال، سیلاب زدگان کی بحالی اور عالمی امداد پر بھی غور کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اہم اجلاسوں کی آڈیو ریکارڈنگز لیک ہونے کے معاملے پر بھی غور کرے گی۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر