صوبے میں اگلے چند ماہ تک کوئی الیکشن نہیں ہوسکتا: وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ سندھ میں اگلے چند ماہ تک کوئی الیکشن نہیں ہوسکتا۔ جیو نیوزکے پروگرام ‘کیپٹل ٹاک’ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےگفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صرف 25 فیصد متاثرین تک امداد پہنچاسکے ہیں، صوبے میں روزانہ اموات ہو رہی ہیں اور انفرا اسٹرکچر تباہ ہوچکا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس صورت حال میں کوئی الیکشن کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتا، انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ سندھ میں اگلے چند ماہ تک کوئی الیکشن نہیں ہوسکتا۔خیال رہےکہ الیکشن کمیشن نےکراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں 23 اکتوبرکو بلدیاتی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔یاد رہےکہ اس سے قبل کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں 28 اگست کو دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات ہونا تھے تاہم بارشوں کے باعث الیکشن ملتوی کردیےگئے، جس کے بعد الیکشن کی نئی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر