ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے کیوں استعفیٰ دیا؟ مرتضیٰ وہاب نے خود بتادیا

کراچی(نیشنل ٹائمز):مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ مایوسی کی وجہ سےکیا، انسان سال بھر نیک نیتی کے ساتھ محنت کرتا ہے، شہر کا بھلا کرنے کا سوچتا ہے، پھر لوگ سیاست کی نظر کردیتے ہیں۔جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ کوئی نیا ٹیکس نہیں تھا پرانا ٹیکس تھا، ماضی میں 16 کروڑ سالانہ جمع ہوتے تھے اور اب اس ٹیکس سے 3 ارب سے زائد جمع ہوتے، میں شفاف طریقے سے ٹیکس جمع کرنا چاہتا تھا، اخلاقی طور پر نہیں سمجھتا کہ مجھے مزید کام کرنا چاہیے تھا۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں ہونے والی بارشوں کی وجہ سے الیکشن بھی نہیں لڑا، اگر میں الیکشن لڑتا، بارشوں میں اداروں کی کوآرڈینیشن خراب ہوتی، اچھے فیصلے سیاست کی نظر ہوگئےجس کی وجہ سےاستعفیٰ دے رہا ہوں، میں نے لوگوں کو امید دی، ماضی میں بلدیہ عظمیٰ سے لوگ نالاں اور مایوس ہوگئے تھے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ماضی کے میئر نے کہہ دیا تھا کہ میرے پاس اختیارات نہیں ہیں، مجھ سےعوام رابطہ کرتی تھی کیونکہ انہیں نظر آ رہا تھا کہ کام ہو رہاہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر