مبینہ بیٹی کو چھپانے کا کیس، عمران کی نااہلی کیلئے سماعت بغیر کارروائی ملتوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو نااہل قرار دیے جانے کی درخواست پر سماعت 11 اکتوبر تک بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پٹیشنر شہری محمد ساجد کی عمران خان نااہلی کیس میں دائر متفرق درخواست پر سماعت کی ۔ پٹیشنر کے وکیل حسنین علی رمضان نے کہا ہم نے پٹیشن میں وفاق کا ذکر کیا مگر اس کو پارٹی نہیں بنایا تھا،اب متفرق درخواست کے ذریعے وفاق کو بھی فریق بنانا چاہتے ہیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ آج مرکزی کیس نہیں لگا ہوا کیونکہ کاز لسٹ کینسل ہو گئی تھی، صرف یہی متفرق درخواست عدالت کے سامنےہے، اسے بھی آئندہ کیس کے ساتھ فکس کر دیتے ہیں۔جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ فیصل واوڈا کیس بھی اسی نوعیت کا تھا، معاملہ الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا، اس معاملے کو بھی وہاں کیوں نا بھجوائیں؟ اس سے پہلے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر بھی مطمئن کرنا ہو گا۔ جسٹس عامر فاروق کا اپنے ریمارکس میں مزید کہنا تھا کہ عمران خان اب پبلک آفس ہولڈر نہیں جس پر وکیل نے کہا عمران خان کا استعفیٰ ابھی منظور نہیں ہوا۔ عدالت نےکہا عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا، کیوں نا یہ معاملہ بھی الیکشن کمیشن ہو ہی بھجوا دیں؟ جس کے بعد عدالت نے سماعت 11 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر