کوئٹہ دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی گئی

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) زرغون روڈ سرینا چوک پر واقع ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے سے چار افراد جاں بحق اور دو سرکاری افسروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے، تحقیقات کے دوران پولیس کومزید شواہد ملے ہیں جن کو دیکھتے ہوئے یہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا خودکش ہوسکتا ہے اور اطلاعات کے مطابق اس دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ چینی سفیر بھی ہوٹل میں ٹہرے ہوئے تھے تاہم دھماکے کے وقت وہ ہوٹل میں موجود نہیں تھے۔ڈی آئی جی کوئٹہ اظہر اکرام نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والی دہشت گردی میں 40 سے 50 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ، جس حصے میں دھماکا ہوا وہاں کی سی سی ٹی وی فوٹیج ملی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار کے پارکنگ میں داخل ہوتے ہی دھماکا ہوجاتا ہے، کار سے کوئی شخص نکلتا دکھائی نہیں دیتا، اس لئے اس بات کا قوی امکان ہے کہ دھماکا خود کش تھا۔انگریزی جریدے گلوبل ویلج سپیس اور سینئر صحافی سلمان مسعود نے بتایا کہ پاکستانی طالبان ( ٹی ٹی پی) نے کوئٹہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اور کہا ہے کہ انہوں نے مقامی اور غیرملکیوں کو ٹارگٹ کیا تاہم کسی بھی ہدف کی شہریت نہیں بتائی ۔



  تازہ ترین   
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم
کالعدم بی ایل اے کی کم عمر بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش ناکام
فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر