حکومت ہیکر سے لیک ڈیٹا خرید رہی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے حکومت ہیکر سے لیک ہونے والا ڈیٹا خرید رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا 20 اگست سے اب تک وزیراعظم آفس کی آڈیو لیک ہوتی رہی ہیں، ہم نے بہت خرچ کر کے ایجنسیوں کو جدید آلات سے لیس کیا، 340 گھنٹوں کی آڈیو لیک ہوئی لیکن کسی ادارے کو معلوم ہی نہیں ہوا۔پاکستان کے وزیراعظم کا دفتر بھی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے غیر محفوظ ہے جس کی مذمت کرتے ہیں، مریم اورنگزیب اور رانا ثنااللہ نے بیانات دیے مگر دونوں کے بیانات ہی مضحکہ خیز ہیں، ابھی تک وزیراعظم آفس نے آڈیولیک پر بیان جاری نہیں کیا، آڈیو لیکس کے معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ہیکر کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز گفتگو تو ابھی اس نے جاری ہی نہیں کی، خبر ہےکہ حکومت لیک ہونے والا ڈیٹا خریدنے کے لیے ہیکر کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو ہٹاکر اسحاق ڈار کو لایا جا رہا ہے، مفتاح اسماعیل کے بارے میں جو آڈیو لیک ہوئی، اس پر مفتاح کو پارٹی چھوڑ دینی چاہیے، مفتاح اسماعیل سے کام نکلوا کر اسے بس کے نیچے دھکا دے دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر