‘یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں’، پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر وزیر اعظم کا اظہارِ تعزیت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بلوچستان میں گر کر تباہ ہونے والے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کے حادثے پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے شہدا میجر خرم، میجر منیب افضل،صوبیدار عبدالواحد، شہید سپاہی عمران، نائیک جلیل اور سپاہی شعیب کےاہل خانہ سےاظہار تعزیت کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ مادر وطن کے تحفظ،سلامتی اور دفاع کے لیے افواج پاکستان نے بےمثال قربانیاں دی ہیں، قوم کو اپنے شہدا پر فخر ہے، یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰٰہی نے حادثے میں شہید ہونے والوں کو خراج عقیدت پیش کیا او ر شہداکےاہلخانہ سے دلی ہمدردی اور اظہار تعزیت کی۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر