آرمی چیف کی تقرری سے متعلق آئین شکن صدر کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں: ترجمان پی ڈی ایم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری سے متعلق صدر عارف علوی کی تجویز آئین اور قانون سے کھلا انحراف ہے۔نئےآرمی چیف کی تقرری کے لیے صدر عارف علوی کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ نئے آرمی چیف کی تقرری اہم ہے لیکن اس معاملے پر صدر عارف علوی کی تجویز آئین اور قانون سے کھلا انحراف ہے۔انہوں نے کہا کہ اتفاق کی ایک ہی صورت ہے کہ تقرری آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہو، آئین اور طے شدہ طریقہ کار کے خلاف ہر اس تجویز کو مسترد تو دور کی بات جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔عمران اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات خراب ہوئے بھی ہیں تویہ انہی کاکام ہےکہ درست کریں: صدر مملکتحافظ حمد اللہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سوری رولنگ اور فائز عیسیٰ فیصلوں میں تمہیں آئین شکن اور بددیانت کہا ہے، ایک سرٹیفائیڈ آئین شکن اور بددیانت صدر اہم تقرری پر تجویز نہیں دے سکتا۔ان کا کہنا ہے صدر کی تجویز سے لگ رہا ہے کہ موصوف ریاست کے نہیں عمرانی سیاست کے وفادار ہیں، عمران کی سیاست سے وفاداری صدر علوی کی مجبوری ہے تو صدارت کا منصب چھوڑ دیں، آپ کی تجویز ایک اہم تقرری کو متنازع بنانے کی ناپاک کوشش ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر عارف علوی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری ایک اہم معاملہ ہے اور اس پر سب کا اتفاق ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر