وزیراعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت ہونا ایجنسیز کی ناکامی ہے: فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے وزیراعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کے لیے پیش ہونے کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا کہ وزیراعظم آفس کا ڈیٹا جس طرح ڈارک ویب پرفروخت کے لیے پیش ہوا یہ سائبر سکیورٹی کےحالات بتاتا ہے، یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں خصوصاً آئی بی کی بہت بڑی ناکامی ہے۔سابق وفاقی وزیر کا کہناتھا کہ ظاہر ہے سیاسی کے علاوہ سکیورٹی معاملات اور خارجہ امور پر بھی گفتگو اب سب کے ہاتھ میں ہے۔دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم کی مبینہ آڈیو لیک پر تنقید کی ہے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات اور بھارت سے تجارت کی مثال شہباز شریف کی آڈیو لیک میں سامنے آگئی ہے، شریف خاندان بھارت سے بغیرکلیئرنس اپنی شوگر ملوں کے لیے انجینئر منگواتا ہے۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سیاستدان عام آدمی کے مسائل نہیں سمجھ رہا، صرف میڈیا میڈیاکھیل رہاہے، ستمبر ستمگر ہے اور اکتوبر میں اہم فیصلے ہو جائیں گے۔انھوں نے مزید لکھا کہ حالات کے تقاضوں کودیکھ کر ن لیگ بھی الیکشن مہم کے لیے نکل رہی ہے، سیاسی لڑائی طویل ہوئی تو غریب کے حالات مزیدگھمبیر ہو جائیں گے، معاشی حالات اتنےگھمبیر ہیں کہ کوئی کال نہ بھی دے تو لوگ سڑکوں پر نکل آئیں گے، انا اور ضد کو چھوڑکر صاف اور شفاف الیکشن کا فوری فیصلہ کیا جائے۔واضح رہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور وفاقی وزرا کے اجلاس کی آڈیو لیک ہو ئی ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سمیت دیگر رہنماؤں کی آوازیں ہیں۔لیک ہونے والی آڈیو میں مبینہ طور پر ن لیگی رہنما اور وفاقی وزرا پی ٹی آئی کے استعفوں پر بات کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر