آرمی چیف نہیں میرٹ چاہیے: چیئرمین پی ٹی آئی

کرک(نیشنل ٹائمز): پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آرمی چیف نہیں میرٹ چاہیے۔کرک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا مریم نواز سے سچ نہیں بولا جاتا، مریم نواز اپنے داماد کے لیے بھارت سے پاور پلانٹ کی مشینری امپورٹ کرانا چاہتی ہے اور ہماری حکومت نے بھارت سے تجارت بند کی تھی کیونکہ بھارت نے بین الاقوامی قانون توڑا، کشمیریوں کی خصوصی حیثیت ختم کی۔ان کا کہنا تھا اقتدار میں آکرذاتی فائدہ لینا کرپشن ہوتا ہے، یہ لوگ جب بھی اقتدارمیں آئے ملک کے قرضے بڑھ گئے۔مسلم لیگ ن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے اربوں روپے کے گھروں میں رہتے ہیں، نوازشریف کے بیٹے ان مہنگے علاقوں میں رہتے ہیں جہاں برطانیہ کا وزیراعظم بھی نہیں رہ سکتا، حسن شریف جس گھر میں رہتے ہیں اس کی قیمت 10 ارب روپے ہے، حسن شریف سے پوچھا جاتا کہ پیسے کہاں سے لائے تو کہتا ہے پاکستانی شہری نہیں تو جواب کیوں دوں؟عمران خان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈارکے بیٹے بھی باہر رہتے ہیں، یہ اقتدار میں پیسہ بنانے کے لیے آتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 40 سال سے پاکستان امداد مانگ کر گزارا کر رہا ہے، بھارت اور بنگلادیش ہم سے آگے نکل گئے، اب زرداری اور شہباز شریف کے ساتھ تیسری وکٹ کو گرانا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا بلاول بھٹو کہتا ہے کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتا ہے، عمران خان کو آرمی چیف نہیں چاہیے بلکہ عمران خان کو میرٹ چاہیے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر