مسائل کو سنبھالنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں، اسد عمر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو درپیش مسائل کو سنبھالنا اس حکومت کے بس کی بات نہیں۔سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ یہ لوگ کہتے تھے مہنگائی ختم کرنے آئے ہیں لیکن آج مہنگائی کی شرح 45 فیصد تک چلی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ملک کی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے، وزیرِ اعظم نے بغیر سوچے سمجھے امریکی ٹی وی سے بات چیت کی، فیصل آباد میں ٹیکسٹائل انڈسٹریز بند ہو رہی ہیں، ٹیلی فون اسمبلی کے پلانٹس بند ہو رہے ہیں، گاڑیاں بنانے کی فیکٹریاں بند ہو رہی ہیں۔اسد عمر کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کی واردات بڑھ گئی ہیں، جرائم بڑھ گئے ہیں، حکومت کی ساری توجہ اپنی کرپشن کے کیسز ختم کرانے پر ہے، اربوں روپے کے کیسز ان کے ختم ہو رہے ہیں، قیمت عوام ادا کر رہے ہیں۔ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں فیکٹریاں اور گاڑیاں بنانے کے یونٹس بند ہو رہے ہیں، ان کے کرپشن کے کیسز ختم ہو رہے ہیں، نتائج عوام بھگت رہی ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین میں لکھا ہوا ہے الیکشن کمیشن عدالت نہیں، پاکستان ایک انتہائی خطرناک صورتحال پر پہنچ چکا ہے، چھ ماہ میں جو فیصلے کیے گئے ان سے مہنگائی کا طوفان آیا۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر