وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ ء ایران اور ایرانی قیادت کے ساتھ ہونیوالی والی ملاقاتوں کے حوالے سے اہم ویڈیو بیان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا دورہ ء ایران اور ایرانی قیادت کے ساتھ ہونیوالی والی ملاقاتوں کے حوالے سے اہم ویڈیو بیان۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میری ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ ابھی مکمل ہوا ہے۔ میری ایران کے صدر جناب حسن روحانی کے ساتھ بہت عمدہ ملاقات ہوئی۔ ایرانی صدر نے اس بات پر اتفاق کیا کہ گذشتہ ڈھائی سالوں میں پاکستان اور ایران کے مابین دو طرفہ تعلقات میں خوشگوار بہتری آئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں ۔میری ایران کی پارلیمان کے سپیکر سے ملاقات ہوئی ،ہم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دو طرفہ تعلقات کے استحکام اور عوام کی سطح پر روابط بڑھانے میں پارلیمان کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہم نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ مغرب میں اسلاموفوبیا جس تیزی سے پھیل رہا ہے ،اس کے خلاف پاکستان کی طرح، ایران کی پارلیمان کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے ہم نے اتفاق کیا کہ اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے اور لوگوں میں حرمت رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کیلئے پاکستان اور ایران کے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف صاحب سے ایران کی وزارت خارجہ میں ملاقات ہوئی ۔ہم دو طرفہ تعلقات کو تفصیل کے ساتھ زیر بحث لائے ہم نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔افغانستان کے معاملے پر ہماری ایران کے ساتھ، آج جو مماثلت اور یکسوئی ہے۔ وہ پہلے کبھی نہ تھی ہم نے اسلاموفوبیا کے خلاف مل کر چلنے کے عزم کی تجدید کی ہے۔انہوں نے مجھے امریکہ کے ساتھ ہونیوالے (جے- سی- پی- او-اے) مذاکرات کے حوالے سے اعتماد میں لیا ۔میں یہ بات اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ اس کی واضح مثال پاکستان اور ایران کے مابین طے پانے والی مفاہمتی یادداشت ہے جس میں سرحدی علاقوں میں تجارتی مراکز کھولنے کا آغاز ہو رہا ہے ۔آج ہم نے مند اور پشین میں ایک نئے کراسنگ پوائنٹ کا آغاز کیا ہے۔ اس کراسنگ پوائنٹس کے کھلنے سے نہ صرف، شہریوں کو فائدہ ہو گا ،بلکہ ہماری دو طرفہ تجارت بھی مستحکم ہو گی میں آج تہران سے بہت مطمئن لوٹ رہا ہوں۔ مجھے َایران اور پاکستان کے تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔



  تازہ ترین   
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم
کالعدم بی ایل اے کی کم عمر بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش ناکام
فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر