جسٹس (ر) اعجاز کے بیٹے سے اراضی کا تنازع، عدالت میں ہاتھا پائی پر کیپٹن صفدر کے 5 حامی گرفتار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے بیٹے سیف اعجاز میں اراضی کے تنازع پر سماعت کے دوران فریقین میں ہاتھا پائی ہو گئی۔ڈسٹرکٹ کورٹ مانسہرہ میں کیپٹن ریٹائرڈ صفد اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ اعجاز افضل کے بیٹے سیف اعجاز میں اراضی تنازعے کی سماعت ہوئی۔جسٹس (ر) اعجاز افضل کے بیٹے سیف کی جانب سے جج کو شکایت کی گئی کہ کیپٹن (ر) صفدر کے حامیوں نے ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر کمرہ عدالت میں کیپٹن (ر) صفدر کی موجودگی میں ان کے حامیوں اور سیف کے مابین تکرار ہو گئی اور بات ہنگامہ آرائی اور پھر ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔احاطہ عدالت میں ہنگامہ آرائی پر جج نے پولیس کو طلب کر لیا اور پولیس نے ہنگامہ آرائی کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کے 5 حامیوں کو حراست میں لے لیا۔ایڈیشنل سیشن جج مانسہرہ نے پولیس کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کر دی۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر