بیوی کا قتل: شاہنواز کا جسمانی ریمانڈ منظور، ایاز امیر اور اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار سینئر صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنوار کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔گزشتہ روز بیوی کے قتل کے الزام میں گرفتار ہونے والے ملزم شاہنواز کو عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزم شاہنواز کے والدین کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست کی جس پر جج نے استفسار کیا کہ آپ کو کس لیے ملزم کے والدین کے وارنٹ گرفتاری چاہئیں؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ملزم شاہنواز کے والدین سے تفتیش کرنی ہے، جس پر عدالت نے ملزم شاہنواز کے والد ایاز امیر اور والدہ کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست منظور کر لی۔بعد ازاں عدالت نے ملزم شاہنواز کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی منظور کرتے ہوئے اسے اسلام آباد پولیس کے حوالے کر دیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد کے فام ہاؤس میں شاہنواز نے اپنی اہلیہ سارہ کو سر پر لوہے کی راڈ مار کر بے ہوش کیا اور پھر اسے نہانے والے ٹب میں ڈال کر پانی کھول دیا جس سے اس کی موت واقع ہو گئی۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر