اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سینیٹ میں قائد ایوان،سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی طرف سے ضابطہ 204 کے تحت تحریک پیش کی گئی ،جس میں یہ کہا گیا کہ یہ ایوان چیئرمین سینیٹ کو ’’موسمیات تبدیلی برائے پارلیمانی کمیٹی پاکستان‘‘ کے تقرر کا اختیار دے سکتاہے، جس کے تحت سینیٹ کے اراکین شامل ہوسکیں گے اور وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی بھی سابق رکن ہوں گے۔
سینیٹ سیکرٹریٹ ’’پارلیمانی کمیٹی برائے پارلیمنٹ ‘‘کو سیکرٹریل سطح پر معاونت فراہم کرے گا۔اس تحریک میں یہ بھی کہا گیا کہ معزز چیئرمین سینیٹ کو سینیٹ سے پارلیمانی کمیٹی کے لیے نامزد کرنے اور ضرورت پڑنے پر اس کی ساخت میں تبدیلیاں کرنے کا بھی اختیار دیا جا سکتا ہے۔سینیٹ میں قائد ایوان،سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی طرف سے ضابطہ 204 کے تحت تحریک پیش کی گئی یہ تحریک پر سینیٹ نے متفقہ طور پر منظوری دی ۔جس میں واضح کیا گیا کہ کمیٹی کی تشکیل موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت اور پاکستان کو درپیش چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے دی گئی ہے کیوں کہ پاکستان دنیا کے دس سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہوگا حالاں کہ دنیا میں کاربن کے اخراج کی شرح میں پاکستان کا حصہ صرف ایک فیصد سے زیادہ نہیں ہے۔



