عدالتوں سے ابھی جان نہیں چھوٹے گی: عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ ابھی ان کی عدالتوں سے جان نہیں چھوٹے گی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر عمران خان سے صحافیوں نے سوالات کی بوچھاڑ کر دی، صحافیوں کی جانب سے کیے گئے سوالو ں پر عمران خان نے کچھ کے جواب نہیں دیے، کچھ کے جواب زیرِلب دیے اور کچھ کے جواب چند الفاظ میں دیے۔عمران خان سے ایک سوال کیا گیا کہ عدالتوں سے آپ کی جان کب چھوٹے گی جس پر انہوں نے کہا کہ ابھی جان نہیں چھوٹنے لگی۔عمران خان سے پوچھا گیا کہ ’ڈیپ ریگریٹ‘ اور ’ان کنڈیشنل اپولوجی‘ میں سے ہم کس کا ترجمہ کریں جس کے جواب میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ آج میری بھی انگریزی کمزور ہے۔معافی مانگنے یا خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑنے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا یہ آپ کو پتہ چل جائے گا۔ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ آپ معافی مانگ کر زیادہ خطرناک ہو جائیں گے تو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آپ کو ان چیزوں کا زیادہ علم ہے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر