آئی ایم ایف نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے: مفتاح اسماعیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایم ڈی نے شرائط نرم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔جیو نیوز سے خصوصی بات چیت میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی سربراہ سے ملاقات کے بارے میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے اگلی قسط کی رقم کا حجم بڑھانے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی بینک سے اس سال کے آخر تک 2 ارب ڈالر لے لیں گے، سیلاب کے بعد پاکستان کے حالات بدل گئے ہیں، کپاس اور گندم کی فصلیں تباہ ہوئیں تو ہمیں دونوں چیزیں درآمد کرنا پڑ سکتی ہیں۔ان کا کہنا تھا میرا کام سیلاب زدگان کے لیے رقم جمع کرنا ہے، بل گیٹس سے بھی امداد کی بات کی ہے، ہر سیلاب متاثر تک نہیں پہنچ سکے مگر کرپشن کی بات جھوٹی ہے۔ایک سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا عمران خان ذرا سی دھمکی پر گڑگڑا کر معافی مانگ لیتے ہیں، عمران خان اتنے خطرناک ہیں کہ سب سے معافیاں مانگتے ہیں، ان کی فکر نہیں ہے۔

 



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر