وزیراعظم اپنی 71 ویں سالگرہ پر یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسے حسن اتفاق کہیں یا کچھ اور لیکن وزیراعظم شہباز شریف اپنی 71 ویں سالگرہ پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وہ پاکستان میں آنے والے حالیہ سیلاب اور کشمیر کی صورتحال پر گفتگو کریں گے۔اس حوالے سے وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکر عمر کی جانب سے سوشل میڈیا پر شہباز شریف کی تصویر کے ساتھ ایک کیپشن درج کیا گیا ہے۔ابو بکر عمر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’کیا حسن اتفاق ہے‘ وزیراعظم شہباز شریف اپنی 71 ویں سالگرہ کے موقع پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77 ویں اجلاس سے اپنا پہلا خطاب کریں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی تاریخ پیدائش 23 ستمبر 1951 ہے۔

 

 

 



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر