وزیر خارجہ شاہ محمود کی تہران میں عالمی ادارہ ء صحت کے سربراہ ڈاکٹر سید جعفر حسین کی پاکستان ایمبیسی تہران میں ملاقات

تہران(نیشنل ٹائمز)تہران میں عالمی ادارہ ء صحت (WHO) کے سربراہ ڈاکٹر سید جعفر حسین کی پاکستان ایمبیسی تہران میں ملاقات۔ دوران ملاقات کرونا عالمی وبائی چیلنج سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کورونا عالمی وبائی چیلنج سے نبرد آزما ہونے کیلئے عالمی سطح پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔کوونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی خدمات قابل تحسین ہیں ۔پاکستان میں کرونا وبا کی تیسری لہر پہلے سے زیادہ مہلک ثابت ہو رہی ہے۔محدود وسائل کے باوجود، اس وباؤ کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے سمارٹ لاک ڈاؤن سمیت موثر حکمت عملی اپنا رہے ہیں ۔کرونا وبا کے دوران عالمی ادارہ صحت کی طرف سے پاکستان کی معاونت کو سراہتے ہیں۔ایرانی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ کرونا وبا سے بچاؤ کیلئے مشترکہ کاوشوں پر تبادلہ خیال ہوا۔پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کا عمل بتدریج جاری ہے ۔پہلے مرحلے میں شعبہ طب سے وابستہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو ویکسین کے ذریعے محفوظ بنا رہے ہیں ۔تہران میں عالمی ادارہ ء صحت کے سربراہ ڈاکٹر سید جعفر حسین نے وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور ایران میں کرونا وبا سے نمٹنے کیلئے عالمی ادارہ صحت کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔ایران میں تعینات پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔



  تازہ ترین   
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم
کالعدم بی ایل اے کی کم عمر بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش ناکام
فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر