فواد چوہدری کی عمران خان کے وکیل پر تنقید، ججز کو بھی مشورہ دے ڈالا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنی ہی جماعت کے سربراہ عمران خان کے وکیل حامد خان پر برس پڑے۔خاتون جج کو دھمکی دینے پر توہین عدالت کیس کی سماعت آج چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ کی سربراہی میں ہو گی۔عدالت کی جانب سے مواقع دینے پر بھی عمران خان نے نہ عدالت میں معافی مانگی اور نہ تحریری جواب میں معافی کا کوئی تذکرہ کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 رکنی بینچ نے عمران خان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔سماعت کے دوران جب ایڈووکیٹ جنرل جہانگیر جدون نے بتایا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کو معافی مانگنی چاہیے، جس پر حامد خان نے جواب دیا کہ ہمارا فواد چوہدری کے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے، اس شخص سے کسی اچھائی کی توقع بھی نہیں کی جا سکتی۔اب فواد چوہدری نے بھی عمران خان کے وکیل حامد خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ایک وکیل نے بوجھ الٹا عدالت پر ڈال دیا، عمران خان کی بات نہیں سُنتے، معاملہ ججز اور توہین عدالت کے ملزم کے درمیان ہے، وکیل منہ اٹھا کر بیچ میں کھڑا ہو جاتا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران مذاکرات آئندہ ہفتے اسلام آباد میں دوبارہ شروع ہوں گے: امریکی اخبار
پاکستان نے مغربی کنارے اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
قطری وزیراعظم و امریکی نائب صدر کی ملاقات، سٹریٹجک تعاون بارے گفتگو
ایران سے جلد جواب ملنے کی توقع ہے: امریکی صدر پر امید
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ٹیکس نیٹ، بجلی، گیس، پٹرولیم کی قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ
امریکہ نے ایران کی مدد کے الزام میں 10 افراد اور کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر