’ایک لیڈر کا معاملہ مرضی کا آرمی چیف اور دوسری طرف نیب کیسز ختم کرنے کے مسائل ہیں’

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ایک بھی نہیں بنا۔انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا علاقہ میانوالی بھی پانی ڈوبا ہوا ہے اور وہ ایک مرتبہ بھی میانوالی نہیں گئے۔سراج الحق نے کہا کہ ہمارا ملک بڑی آزمائش سے دوچار ہے لیکن متاثرین کی کسی کو پرواہ نہیں ہے، ایک لیڈر کا مسئلہ یہ ہے آرمی چیف اس کی مرضی کا بنے جبکہ دوسری طرف مسئلہ ہے نیب کے کیسز کسی طرح ختم ہوں۔انہوں نے کہا کہ سودی معیشت،کرپشن اور بدانتظامی پاکستان کی تباہی کی وجوہات ہیں، قوم نے سیلاب کے دوران جس طرح متاثرین کے لیے جذبہ دکھایا اس کی مثال نہیں ملتی۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا یہ ثابت ہوگیا کہ اگر ملک کو اہل اور ایماندار قیادت مل جائے تو یہ قوم عظیم بن کر دنیا کی امامت کرے گی۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر