وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر آبیانہ کا ایک صدی پرانا نظام ختم کردیا گیا

لاہور(نیشنل ٹائمز ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر آبیانہ کا ایک صدی پرانا نظام ختم کردیا گیا، صوبائی حکومت کاشت کاروں سے آبیانہ وصولی کے جدید ای سسٹم کا افتتاح کرے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کاشت کاروں سے آبیانہ وصولی کے جدید ای سسٹم کا افتتاح کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ سو سالہ آبیانہ کے پرانے نظام کی جگہ کمپیوٹرائزڈ بل کا اجرا ہوگا، کاشت کاروں کو ای آبیانہ نظام کے تحت بے پناہ سہولت ملے گی، آبیانہ کی شفاف وصولی کے بعد سرکاری خزانے میں جمع کرایا جاسکے گا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ جدید کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا بیس سے پرانے نظام کی خامیوں سے نجات ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ نئے نظام کے تحت کسانوں کو پرچی پر آبیانہ نہیں دیا جائے گا، کاشت کاروں کو بل دیا جائے گا جس پر کسان اور رقبے کی تفصیلات ہوں گی، جدید نظام سے کسانوں کے استحصال کا خاتمہ ہوگا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ای آبیانہ نظام کی بدولت بروقت وصولی کو یقینی بنایا جاسکے گا، اس نظام سے نہری نظام کی دیکھ بھال میں مالی معاونت ملے گی۔



  تازہ ترین   
پمز واقعہ : وزیراعظم کا 8 ذمہ داران کو فوری معطل کرکے فوجداری کارروائی کا حکم
کالعدم بی ایل اے کی کم عمر بچیوں کو ورغلا کر خودکش حملہ آور بنانے کی کوشش ناکام
فیلڈ مارشل کا آرڈیننس فیکٹری واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کی شاہ غلام قادر سے ملاقات
گل پلازہ سانحہ، جوڈیشل کمیشن نے فریقین کی ذمہ داریوں کا تعین کر دیا
بھارت کے یکطرفہ اقدامات جنوبی ایشیا میں امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہیں: رضوان سعید
نو منتخب وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
فیلڈ مارشل سے سعودی وزیر ماحولیات کی ملاقات، باہمی امور پر تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر