اس وقت پریشان کن حالات ہیں، ہر کسی کو صبر کرنا ہو گا: وزیر مملکت برائے خزانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) : وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ اس وقت پریشان کن حالات ہیں، ہر کسی کو صبر کرنا ہو گا۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ڈالر کنٹرول میں نہیں ہے، ہمارے زمانے میں فری لانسر نے 3 ارب ڈالرز باہر رکھے ہوئے تھے، وزیرخزانہ نےکہا تھا کہ آئی ایم ایف کا پیسہ آنے سے روپیہ مستحکم ہوگا، سپر سائیکل کم ہوا ہے، آئل کی قیمت بھی کم ہوئی ہے، اس کے علاوہ برآمدات میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔سابق وزیر خزانہ نے سوال کیا کہ کچھ ممالک نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ آئی ایم ایف کے بعد پیسے دیں گے، جن ممالک نے وعدہ کیا تھا ان کی کیا اپ ڈیٹ ہے؟اس پر وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہم جب آئے تو آئی ایم ایف پروگرام معطل تھا، اقدامات کے بعد آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا، پروگرام سے قبل ہی مارکیٹ اپنے آپ کو ایڈجسٹ کر رہی تھی اور اس لیے ڈالر زیادہ کم نہیں ہوا، اس وقت ڈالر میں مسلسل اضافہ سیلاب کی وجہ سے بھی ہو رہا ہے، سیلاب سے پہلے یوکرین کے مسئلے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا یوکرین سے بڑی بڑی معیشتیں ہل گئیں، ہم تو پہلے ہی نازک صورتحال میں تھے، یوکرین معاملے میں ہم نے تو ہلنا ہی تھا، ہم اس وقت پریشان کن حالات میں ہیں، ہر کسی کو صبر کرنا ہو گا۔عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی سے 1.5 بلین ڈالر کی بات ہو رہی ہے، مختلف ذرائع سے 7 بلین ڈالر کے معاملات پر بات چیت چل رہی ہے، قطر اور یو اے ای کی پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے بات چیت ہو رہی ہے، توقع ہے بحالی اور تعمیر نو کے لیے بیرون ملک سے کچھ مثبت ہوگا۔کمیٹی مبران نے کہا کہ آئی ایم ایف آچکا مگر ڈالر اوپر جا رہا ہے جبکہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک نے بینکوں کےخلاف جو نوٹس لیا ہے، اس پر کارروائی کرنے دیں، امید ہے اسٹیٹ بینک بہتر انکوائری کرے گا۔ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا ان بینکوں کی چھان بین کے بعد دوسرے بینکوں کی بھی چھان بین ہوگی، لگتا ہے بینکوں نے رسک پرائس کو مد نظر رکھ کر ایل سی میں اوورچارج کیا۔حکام نجی بینک نے کمیٹی کو بتایا کہ انٹر بینک اور مارکیٹ میں ڈالر کا بہت فرق ہے، ڈالر کی اسمگلنگ کو روکیں، تمام بینکوں کے لیے بہت مشکل وقت جا رہا ہے، ڈالر مزید اوپر جا سکتا ہے اور مارکیٹ میں غیریقینی صورتحال کےباعث بینک تھوڑا اوورچارجز کر رہے ہیں، پاکستان میں ڈالر کی کمی ہے، لیکج کوروکیں، درآمدات کو کم کریں، زر مبادلہ بڑھائیں، سخت وقت گزر چکا ہے اب صورتحال بہتری کی جانب گامزن ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت کا پٹرولیم سیکٹر کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ، ڈیزل سستا کرنے پر غور
کوئٹہ کے نواحی علاقے میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 32 کان کن جاں بحق
قطری ایل این جی جہاز نے آبنائے ہرمز عبور کر لی، آج پاکستانی حدود میں داخل ہوگا
حماس بھی بورڈ آف پیس معاہدے سے متفق، غیر مسلح ہونے پر آمادگی ظاہر کر دی
وزیراعظم سے آذربائیجان کے سفیر کی الوداعی ملاقات، خضر فرہادوف کی خدمات کو سراہا
کمانڈر نیشنل سٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری
نئے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل، معاملہ عوام کے پاس لے جانا ہوگا: محسن نقوی
نئے انتظامی یونٹس نہ بنانے سے گورننس مسائل بڑھ رہے ہیں، حکومت کو بزنس کمیونٹی کے قریب آنا ہوگا: میاں عامر محمود





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر