لیجنڈ اداکار عابد علی کی تیسری برسی، آج بھی دلوں میں زندہ ہیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار اور ہدایت کار عابد علی کو مداحوں سے بچھڑے 3 برس بیت گئے۔فرضی کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے والے ممتاز اداکار عابد علی مارچ 1952 میں کوئٹہ میں پیدا ہوئے اور ابتدائی تعلیم بھی کوئٹہ سے حاصل کی۔اداکار عابد علی نے ریڈیو پاکستان سےاپنے فنی کیرئیر کا آغاز کیا بعدازاں 1973 میں پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک ہو کر جھوک سیال میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔انہیں امجد اسلام امجد کے قلم بند کئے گئے ڈرامہ وارث سے شہرت حاصل ہوئی، ان کے مقبول ڈراموں میں پیاس،دوریاں،مہندی،دیار دل اور دیگر شامل ہیں۔اپنی سحِر انگیز اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار نے 1993 میں ڈرامہ سیریل دشت سے ہدایت کاری کا آغاز کیا۔انہوں نے 70 سے 90 کی دہائی تک پی ٹی وی کے کئی مقبول ڈراموں میں کام کیا، ان کی فنی خدمات کے پر انہیں1985ء میں پرائڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔اداکار عابد علی نے دو شادیاں کی تھیں۔ ان کی پہلی بیوی کا نام حمیرا علی ہے ان سے ان کی تین بیٹیاں ایمان، راحمہ اور مریم علی ہیں جبکہ عابد علی نے اداکارہ رابعہ نورین سے 2006 میں دوسری شادی کی تھی۔جگر کے سرطان میں مبتلا عابدعلی کو سانس کی تکلیف کے باعث 30 اگست کو کراچی کے نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور 5 ستمبر کو خالق حقیقی سے جا ملے لیکن وہ اپنی جاندار اداکاری کی وجہ سے ہمیشہ اپنے پرستاروں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر