سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بند نہیں، ایران

تہران(نیشنل ٹائمز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سعودی عرب کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی میڈیا رپورٹس کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم مذاکرات کے لیے دروازے کھلے رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نےکہا ہے کہ ایران نے ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا خیر مقدم کیا ہے کیوں کہ مذاکرات دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہیں۔میڈیا سے گفتگو کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے 9 اپریل کو سعودی عرب کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی تردید یا تصدیق نہیں کی تاہم انہوں نے کہا کہ میڈیا میں جعلی اور متنازع خبریں پھیلانے کا رواج بھی پرانا ہے۔سعودی عرب نے نے ایران کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی میڈیا رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیدیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان 2016 سے تعلقات منقطع ہیں جب ریاض میں ایک شیعہ عالم کا سرقلم کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ عالمی خبر رساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ اور فنانشل ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 9 اپریل کو ایران اور سعودی عرب کے سفارت کاروں کے درمیان یمن پر خفیہ مذاکرات ہوئے تھے۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر