محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان مشکلات کا شکار ہے

تحریر: نذیر ڈھوکی

بدترین بارشوں اور سیلاب نے ایک تہائی پاکستان کو دنیا میں سب سے
دریا میں تبدیل کر دیا ہے ۔ کروڑوں پاکستانی بے گھر ہو چکے ہیں ان کی املاک اور سرمایہ دریا بہا کر لے گیا ہے۔ ایک طرف عوامی سیاستدان جو
اس وقت ملک کے وزیر خارجہ ہیں جناب بلاول بھٹو زرداری عالمی دنیا کو اس حقیقت سے آگاہ کر رہے کہ میرے ملک کے عوام سخت مشکلات کا شکار ہیں ان کی آنکھیں نم ہیں۔ جناب بلاول بھٹو زرداری عالمی میڈیا کے ذریعے عالمی دنیا کو پاکستان میں انسانی المیہ کے حوالے سے آگاہ کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف گملے میں اگائے گئے ایک سیاست دان عمران خان ہیں جو جلسہ جلسہ کھیل کر محفل موسیقی سجا کر دنیا کو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان میں ہر چیز معمول کے مطابق ہے لوگ ان کے جلسوں میں آکر محفل موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہوتے ہیں ،ویسے جناب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ عمران خان کا موازنہ کرنا بہت بڑی ناانصافی ہے، کہاں راجا بھوجن کہاں گنگو تیلی۔
جناب بلاول بھٹو زرداری موجودہ پاکستان کے معمار کے نواسے اور ان کے سیاسی جانشین ہیں ،آپ کی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے
دو آمروں کو شکست دینے کے بعد دہشت گردوں اور شدت پسندوں کو شکست دی، آپ کے والد جناب آصف علی زرداری نے 2007 میں نہ صرف پاکستان بچایا بلکہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے ذریعے پاکستان کو مضبوط بنایا تھا جبکہ عمران خان کی پوٹلی میں ہے باپ کرپشن ثابت ہونے پر نوکری سے نکالا گیا تھا، سوات سے پاکستان کا قومی پرچم اتارنے والوں کا سیاسی ترجمان کے سوا ہے کیا ؟ ہفتے کی رات عمران خان جب گجرات میں کنسرٹ میں
مگن تھا تو اس وقت چارسدہ میں
ایک خاندان کے 14 افراد سیلاب میں ڈوب رہے تھے انہیں سیلاب بہا کر لے گیا جبکہ خیبر پختونخوا کی حکومت کا ہیلی کاپٹر، کابینہ اور انتظامیہ عمران خان کی محفل موسیقی کے انتظامات میں مصروف تھے ۔ فارسی زبان کا محاورہ یقینن طور پر عمران خان پر صادق آتا ہے کہ ” شرم چہ سگ است کہ پیش ما بے آید ” شرم کوئی کتا ہے جو میرے پیچھے آنے گا ،، جہاں تک جناب بلاول بھٹو زرداری کی سفارتی کامیابی کا تعلق ہے تو کوئی مانے یا نہ مانیں مگر حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اپنے منصب سے انصاف کیا ہے صرف ایک گھنٹے میں پاکستان میں بارش اور سیلاب کے متاثرین کی مالی امداد کیلئے ایک کھرب 33 ارب کی نقد رقم اکٹھی کی یہ بھی
ان کی تاریخی سفارتی کامیابی ہے اقوام متحدہ نے پاکستان میں بارش اور سیلاب کے متاثرین کی امداد کی اپیل ہے اگلے ہفتے امریکی وفد کی پاکستان آمد طے ہے اس بات میں کوئی ابہام نہیں ہے کہ بارش اور سیلاب کے متاثرین دوبارہ آباد ہونگے
جو جناب بلاول بھٹو زرداری کا مشن ہے ۔ صدر جناب آصف علی زرداری کی طرف سے قائم کردہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام جس کی نگرانی شازیہ عطا مری کر رہی ہیں نے مستحق اہل وطن تک ابتدائی طور پر نقد رقم کی صورت میں امداد پہنچائی ہے جو قابل تعریف عمل ہے ، سندھ میں جہاں جہاں ممکن ہو رہا ہے سروی کا کام شروع ہو چکا تاہم سندھ کے تمام اضلاع کی بڑی آبادیوں میں حد نظر تک صرف پانی ہی پانی ہے جس کی نکاسی کیلئے حکومت سندھ دن رات
کام کر رہی ، ستم ظریفی کی بات یہ ہے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان میں عمران خان کی حکومت ہے جو انتہائی شرمناک طرز عمل کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ وزیراعظم میان شہباز شریف جب بارش اور سیلاب سے
متاثرہ علاقوں، خیبر پختونخوا، پنجاب اور گلگت بلتستان جاتے ہیں تو وہاں کے وزرائے اعلٰی اپنی آئینی ذمہ داریوں سے انحراف کرتی نظر آ رہی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی تعریف کرنا تو بنتی ہے وہ صوبائی حکومتوں کی بے نیازی اور
پروٹوکول کی پرواہ کیئے بغیر متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں،
جہاں تک عالمی سطح پر خارجہ امور کی کامیابی کی بات کا تعلق ہے تو وزیر خارجہ جناب بلاول بھٹو زرداری نے اپنے منصب کا حق ادا کیا ہے ، کیونکہ جناب بلاول بھٹو زرداری جانتے ہیں بارش اور سیلاب
سے متاثرہ وہ ہی انسان ہیں جن کے ساتھ ان کے نانا شہید عشق کرتے تھے اور جن کو وطن دشمنوں سے
بچانے کیلئے ان عظیم ماں وطن واپس آئیں تھیں۔ آج جب بھٹو کے
محبوب عوام مشکلات کا شکار ہیں ان کو
مشکلات سے نکالنے کیلئے دن رات جستجو کر رہے ہیں تو اسلیئے کہ ان کی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا پاکستان مشکلات کا شکار ہے ۔ قوی امید ہے کہ جناب بلاول بھٹو زرداری پاکستان بھر میں بارش اور سیلاب سے متاثرین کو بحال کرکے ان کے چہروں پر ایک بھرپور
مسکراہٹ لائیں گے جو ان کے آنکھوں سے بہنے والے آنسوؤں کی تلافی ہوگی ۔ بلاول بھٹو زرداری اپنی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے پاکستان کو خوشحال پاکستان بنانے کیلئے ثابت قدم ہیں
ان کی آنکھوں میں آنسوؤں ہونگے مگر بارش اور سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ بحالی پر خوشی کے آنسوؤ ۔



  تازہ ترین   
پہلا سرکاری آٹزم سکول قائم، خصوصی بچوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتیں میسر ہوں گی: مریم نواز
سہیل آفریدی جس دن پرامن احتجاج پر آئیں گے تب عمران سے ملاقات ہو گی: رانا ثنا اللہ
ترلائی امام بارگاہ کے واقعے سے پوری قوم سوگوار ہے: وزیراعظم
ڈی آئی خان : دہشت گردوں سے مقابلے میں ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالے گھریلو صارفین پر بھی فکسڈ چارجز عائد
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر