آصف زرداری کی پی آئی اے میں ریفرنڈم جیتنے پر پیپلزیونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان اور دیگر کو مبارکباد

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پی آئی اے میں ریفرنڈم جیتنے پر پیپلزیونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان اور دیگر کو مبارکباد دیتے ہوئے پی آئی اے کے محنت کشوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔آصف علی زرداری نے پیپلزیونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان کی بھرپور ستائش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہدایت اللہ خان محنت کشوں کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ سابق صدر نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی محنت کشوں کی قوت ہے اور محنت کش پاکستان پیپلزپارٹی کی طاقت ہیں۔ پی آئی اے کے ریفرنڈم میں پیپلزیونٹی کی کامیابی محنت کشوں کی طرف سے پاکستان پیپلزپارٹی پر اظہار اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے قومی ادارہ ہے پیپلزیونٹی قومی ادارے کی حفاظت اور دفاع کرے گی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر