ن لیگ کی چھاپوں، وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کی رکنِ پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کے گھروں پر چھاپے اور وارنٹ گرفتاری کے معاملے پر قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی۔رابعہ فاروقی کی جمع کرائی گئی درخواست کے متن میں تحریر ہے کہ ایوان ن لیگی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی کے وارنٹ گرفتاری کی مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے صوبے کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا ہے، پولیس کو انتقامی کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔قرارداد کے متن کے مطابق لیگی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مار کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا جا رہا ہے، حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے ن لیگی اراکین کو ہراساں کر رہی ہے۔لیگی رہنما کی قرارداد میں مزید کہا گیا کہ مسلم لیگ ن پنجاب حکومت کی انتقامی کارروائی سے مرعوب نہیں ہو گی، ادارے آئینی اور قانونی حدود میں رہ کر کام کریں ورنہ انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر