ن لیگی رہنماؤں نے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): مسلم لیگ ن کے 12 رہنماوں نے گرفتاری سے بچنے کے لیے حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر دی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ، اویس لغاری اور رانا مشہود نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کی۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ حفاظتی ضمانت منظور کر کے پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹا اور بےبنیاد مقدمہ بنایا گیا اور ہم صفائی کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں۔ درخواست میں وفاق اور انچارج تھانہ قلعہ گجر سنگھ کو فریق بنایا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب پولیس کی جانب سے مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے لاہور مجسٹریٹ کو درخواست دی تھی جسے انہوں نے منظور کر کے لیگی رہنماؤں کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر