بھارت اشتعال انگیزی کا الزام لگا کر پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی رپورٹ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام لگا کر طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں۔ڈان اخبار کے مطابق امریکا کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس نے کانگریس کو ’’خطرے کے جائزے کی سالانہ رپورٹ 2021‘‘ ارسال کی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نریندر مودی پاکستان پر طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں اور اس کے لیے وہ پاکستان پر اشتعال انگیزی کا جھوٹا الزام بھی عائد کر سکتے ہیں۔امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوہری ہتھیاروں سے لیس دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کے معاملے پر کشیدگی میں اضافے کا خطرہ تاحال موجود ہے تاہم رواں برس بھارت اور پاکستان کے درمیان ایک عمومی جنگ کا قطعی امکان نہیں ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی کانگریس کو جاری کی گئی ایک انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 5 برسوں میں جنگ ہونے کا امکان موجود ہے۔امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں امریکی مفادات کے لیے بالترتیب چین، روس اور ایران کو خطرہ قرار دیا گیا ہے جب کہ رپورٹ میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان رواں برس امن معاہدے کے امکانات کو مسترد کردیا ہے۔واضح رہے کہ یہ رپورٹ سالانہ کی بنیاد پر امریکی کانگریس کو پیش کی جاتی ہے جس میں امریکی مفادات کو درپیش خطرات اور دنیا میں ممکنہ جنگوں سے متعلق جائزہ شامل ہوتا ہے تاکہ پالیسی سازی میں کام آسکے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر