بلوچستان میں ریلیف اقدامات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کا حکم

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کا حکم دے دیا۔وزیراعظم نے متاثرین میں امداد اور رقوم کی تقسیم سے متعلق پیش رفت رپورٹ ہر 48 گھنٹے بعد دینے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب بلوچستان میں امدادی سر گرمیاں سست روی کا شکار ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کے واضح احکامات کے باوجود اب تک صرف 92 افراد کے لواحقین کو امدادی رقم مل سکی۔ضلع لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا میں حکومتی امداد تاحال نہیں پہنچ سکی جب کہ کیمپوں میں موجود متاثرین نے سہولیات نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا۔اوتھل شہر میں اب تک بجلی مکمل طور پر بحال نہ ہوسکی ہے چمن شہر کے نواحی اور دیہی علاقوں میں سڑکوں کی بحالی کاکام شروع نہیں ہوسکا۔ بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے اموات کی تعداد 166 ہو گئی جب کہ 15 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر