حلقہ بندی کیخلاف ایم کیو ایم کی درخواست، الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے مخالفت کر دی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے حلقہ بندی کے خلاف ایم کیو ایم کی درخواست کی مخالفت کر دی۔دوران سماعت وکیل ایم کیو ایم نے موقف اپنایا کہ حلقہ بندی میں آبادی کا تناسب یکساں نہیں رکھا گیا جس پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا الیکشن کمیشن حلقہ بندی سے مطمئن ہے؟ ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ حلقہ بندیاں قانون کے مطابق ہوئی ہیں، حد بندی صوبائی حکومت اور انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کا کام ہے۔وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ جہاں ایم کیو ایم کامیاب ہوئی وہاں ایک یونین کمیٹی 90 ہزار آبادی پر مشتمل ہے اور پیپلزپارٹی جن علاقوں سے کامیاب ہوئی وہاں یوسی 40 ہزار آبادی پر مشتمل ہے۔پیپلزپارٹی کی وکیل خالد جاوید نے موقف اپنایا کہ اس دلیل کو مان لیا جائے تو قومی و صوبائی اسمبلیوں کی حلقہ بندیاں ختم ہو جائیں گی، قومی اسمبلی کا کوئی حلقہ 3 اور کوئی 9 لاکھ آبادی پر مشتمل ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ تمام فریقین کو 15 اگست کو تفصیل سے سن کر فیصلہ کریں گے اور اگست کی 28 تاریخ کو الیکشن ہے اس لیے آئندہ سماعت پر کوئی التواء نہیں دیں گے، ایم کیو ایم کی درخواست خارج بھی کی جا سکتی ہے کیونکہ ایم کیو ایم کی درخواست صرف شہری علاقوں تک محدود ہے۔عدالت نے پہلے مرحلے میں کامیاب ہونے والے نمائندوں کی فریق بننے کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر