عمران خان کو پارٹی اور عارف علوی کو صدرکے عہدے سے فوری استعفیٰ دیناچاہیے: فضل الرحمان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف فرد جرم ہے، عمران خان کو پارٹی عہدے سے اور صدر علوی کو فوری طور پر استعفیٰ دینا چاہیے۔اسلام آباد میں پی ڈی ایم اور حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ثابت ہوچکا ہےکہ یہ غیر ملکی ایجنٹ اور کٹھ پتلی ہے، صرف عمران خان مجرم نہیں بلکہ پورا ٹبر مجرم ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو پارٹی عہدے سے اور صدرعلوی کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیے، عمران خان کو تاریخ میں نشان عبرت بنا دینا چاہیے۔سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کہہ چکے ہیں کہ انہوں نے 2011 میں عمران خان کو ذاتی طور پر ان جرائم سے آگاہ کیا تھا،اب عمران خان کا یہ کہنا کہ مجھے معلوم نہیں یہ عذر لنگ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت مسئلہ ریاست کی بقا کا ہے، ریاست کی بقا کے لیے ریاست کے تمام ذمہ داروں کو یک جان ہوکر ملک کو بچانا چاہیے۔



  تازہ ترین   
ایران کی تازہ ترین تجاویز مل گئیں، دوبارہ حملے کرنے کے امکانات موجود ہیں: ٹرمپ
نئی تجویز پاکستان کے حوالے، اب گیند امریکہ کے کورٹ میں ہے: ایران
اسرائیلی جہازوں کیلئے آبنائے ہرمز مستقل بند، ایران کا نئی قانون سازی کا اعلان
چینی وزارت تجارت کا 5 کمپنیوں کیخلاف امریکی پابندیاں تسلیم نہ کرنے کا اعلان
اٹلی کے وزیر خارجہ کا عباس عراقچی سے رابطہ، بڑھتی کشیدگی پر اظہار تشویش
آزادیٔ صحافت جمہوریت کی بنیاد، سچائی کے بغیر امن ممکن نہیں: صدر آصف علی زرداری
ایران نے امریکا کے ساتھ امن مذاکرات کے لیے شرائط نرم کر دیں: امریکی اخبار
بجلی بلوں کی ادائیگی میں آسانی کیلئے ڈیجیٹل سہولیات کو فروغ دیا جائے : وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر