کراچی: گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکا، 2 اہلکار شہید

کراچی(نیشنل ٹائمز): گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ کراچی کے علاقے گارڈن میں واقع پولیس ہیڈکوارٹر میں دستی بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ہیڈ کوارٹر کے کوت میں ہوا جہاں مبینہ طور پر غفلت کے دوران ایک دستی بم پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق دھماکے میں 40 سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر شہید جب کہ پولیس کانسٹیبل علی گوہر اور کوت انچارج سب انسپکٹر سعید زخمی ہوئے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

 



  تازہ ترین   
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ بھی ن لیگ کے نام، 13 سیٹیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 5 پر کامیاب
سوات: کبل تھانے کے قریب خودکش دھماکہ، 6 اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، 23 زخمی
قومی سلامتی کے دفاع کیلئے مکمل تیاری موجود ہے، ماجد ابن رضا
ایران آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے پر تیار ہوگیا: اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
سعودی، ایرانی، اردنی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، قیامِ امن کے عزم کا اعادہ
ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی
برطانیہ، بلغاریہ اور یوکرین کی ایران کو جنگ میں شامل نہ ہونے کی یقین دہانی
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، پولنگ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر